عشق،ماسک اور 6 فٹ کی دوری:ویلنٹائن ڈے پر ضروری،ممبئی پولیس کا خوبصورت پیغام

ممبئی:ویلن ٹائن ڈے پر ممبئی پولیس نے کرونا وبا کی یاددہانی کے لیے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہ بھولیں۔ ممبئی پولیس نے ٹوئٹر پر ایک گرافکس پوسٹ کیا،اور محبت بھرا پیغام لکھا ہے’فاصلہ محبت کو مضبوط کرتا ہے۔ اس گرافکس میں،ایک لڑکا اور لڑکی کو دکھایا گیا ہے،اور ان دونوں کے درمیان چھ ماسک اور چھ دل کی تصویر ظاہر کی گئی ہے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم سب کو اس ویلن ٹائن ڈے پر پیار،ایک ماسک اور چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا چاہیے۔ ممبئی پولیس کمشنر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ویلن ٹائن ڈے کے موقع پر ’یوم عاشقی ‘‘منانے والوں کے لیے بھی ایسا ہی پیغام دیا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہر ایک اس ویلنٹائن ڈے پر تین جادوئی حرف(آئی لو یو ‘ سننا چاہتا ہے،لیکن حفاظت مقدم ہے ہے۔ٹویٹ کی گئی تصویر پرایک پیغام میں لکھا ہے کہ ’ڈھائی اکشر پریم کے،اور دو گز کرونا سے تحفظ کے ‘ ۔