ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات

تہران:یورپی یونین کمیشن آج جمعے کو ایک ویڈیو کانفرنس میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں امریکہ کی واپسی پر غور کر رہا ہے۔یورپی یونین کے خارجی امور کے نمائندے جوزف بوریل کے مطابق اس کانفرنس کے دوران جوہری معاہدے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی اور تمام فریقین کی طرف سے معاہدے پر مکمل اور مؤثر عمل در آمد پر بات چیت کی جائے گی۔ ان مذاکرات میں مشترکہ جامع منصوبہ بندی (جے سی پی او اے) معاہدے میں شامل برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس جیسے ممالک بھی شامل ہوں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے پہلے ہی معاہدے میں واپسی کا اشارہ دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ تہران بھی اس کی حمایت کرے گا۔