Home اسپورٹس آئی پی ایل 2021:نیا سیزن شروع ہونے سے قبل وارنر کا دعوی ،اس بار سن رائزرس حیدرآباد ہوگا فاتح

آئی پی ایل 2021:نیا سیزن شروع ہونے سے قبل وارنر کا دعوی ،اس بار سن رائزرس حیدرآباد ہوگا فاتح

by قندیل

ملبورن:انڈین پریمیر لیگ کا 14 واں سیزن اپریل-مئی میں ہوگا۔ سیزن کے آغاز سے پہلے ہی سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کمر بستہ ہوگئے ہیں ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ڈیوڈ وارنر نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ اگلے سیزن میں ٹیم کو فاتح بنانے میں کوئی کمی نہیںکریں گے۔ڈیوڈ وارنر نے دعوی کیا کہ وہ حیدرآباد کو اس سال فاتح بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سن رائزرس حیدرآباد ایک عمدہ ٹیم ہے۔ شائقین ، اسٹاف، کھلاڑی اور گراؤنڈ اسٹاف حیدرآباد میں سب کچھ بہت اچھا ہے۔ میں اگلے سیزن میں ٹیم کو فاتح بنانے کی پوری کوشش کروں گا۔ سن رائزرس حیدرآباد جس کی سربراہی 34 سالہ ڈیوڈ وارنر نے کی تھی 2016 میں آر سی بی کو 8 رنز سے شکست دینے کے بعد فاتح بنی۔ گذشتہ سال ڈیوڈ وارنر کو دوبارہ ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ وارنر کی ٹیم تاہم اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے گزشتہ سیزن میں جدوجہد کرتی نظرآئی۔

You may also like

Leave a Comment