آئی پی ایل 2020: 24 مئی کو ہوگا فائنل، نہیں ہوں گے ایک دن میں 2 مقابلے

نئی دہلی:
انڈین پریمیئر لیگ 2020 کا آغاز ممبئی میں 29 مارچ کو وانکھڑے اسٹیڈیم میں ہونا طے ہے۔وہیں اس کا فائنل اب 24 مئی کو کھیلا جائے گا۔یہ ٹورنامنٹ 57 دن چلے گا اس کا مطلب یہ ہے کہ شاید اب برڈکاسٹرس کی چل جائے اور کسی بھی دن دو دمقابلے نہیں ہوں گے۔ہر میچ کاآغاز شام ساڑھے سات بجے ہی شروع ہوگا۔ذرائع نے کہاکہ حالانکہ ابھی مکمل شیڈول تیار نہیں ہے لیکن یہ طے ہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 مئی کو ہوگا اور اس کی شروعات 29 مارچ کو ممبئی میں ہوگی۔اس کا مطلب ہے کہ آپ کو 45 دن سے زیادہ وقت ملے گا۔ایسے میں ایک دن میں ایک میچ کروانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ دیکھئے، ٹی آرپی ایک سوال ضرور ہے۔لیکن آپ صرف اسے ہی مت دیکھئے۔آپ دیکھئے کہ گزشتہ سال میچ کتنی دیر سے ختم ہوئے تھے۔یہ ان لوگوں کے لئے بھی مسئلہ تھا جو میچ دیکھنے اسٹیڈیم میں آتے تھے۔ان لوگوں کو بھی میچ کے بعد گھر جانے میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس بارے میں کافی بات کی گئی اور اب لگتا ہے کہ اس سیشن میں میچ شام کو ساڑھے سات بجے شروع ہو سکتے ہیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*