آئی پی ایل کی نیلامی 2021:شریس ایئر کو ملا اسمتھ اور امیش کا ساتھ،دہلی کیپٹل ہوئی مزید مضبوط

نئی دہلی:آئی پی ایل 2021 کی نیلامی میں دہلی کی ٹیم اپنے پرس میں 12.8 کروڑ روپے لے کر بیٹھی تھی ، لیکن اتنی کم رقم کے باوجود یہ ٹیم کچھ عظیم کھلاڑیوں اپنی ٹیم میں شامل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ رکی پونٹنگ کی زیرقیادت دہلی کی ٹیم اسٹیو اسمتھ جیسے شاندار بلے باز کو شامل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور اسمتھ کو صرف 2.20 کروڑ میں خریدا۔ اس سیشن کے لئے اسمتھ کو راجستھان نے ریلیز کیا تھا اور وہ اس ٹیم کے کپتان بھی تھے۔اس ٹیم نے اسٹیو اسمتھ کے علاوہ ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولرامیش یادو کو بھی ایک کروڑ روپیہ میں حاصل کرلیا اور یہ دونوں کھلاڑی اس ٹیم کو مضبوط بنائیںگے۔ اسی کے ساتھ ہی س ٹیم نے شاندار آل راؤنڈر ٹام کرن کو 5.25 کروڑ میں بھی خریدا۔ اس ٹیم نے اپنے ساتھ سیم بلنگز کوبھی خریدنے میں کامیابی حاصل کی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*