Home اسپورٹس آئی پی ایل کا مکمل شیڈول جاری:9 اپریل سے ٹورنامنٹ شروع ہوگا،فائنل میچ 30 مئی کوہوگا

آئی پی ایل کا مکمل شیڈول جاری:9 اپریل سے ٹورنامنٹ شروع ہوگا،فائنل میچ 30 مئی کوہوگا

by قندیل

ممبئی:آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے اتوارکے روز انڈین پریمیر لیگ 2021 کے مکمل شیڈول کا اعلان کیا۔ یہ ٹورنامنٹ اس بارہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل تقریباََ دو سال بعد ہندوستان لوٹ رہا ہے۔ اس بار اس ٹورنامنٹ کے میچز احمدآباد ، بنگلورو ، چنئی ، دہلی ، ممبئی اور کولکاتہ میں ہوں گے۔سیزن کا پہلا میچ 9 اپریل 2021 کو چنئی میں ہوگا۔ ممبئی انڈینز اوررائل چیلنجرس بنگلور وکے مابین مقابلہ ہوگا۔ آئی پی ایل کے پلے آف اور فائنل 30 مئی 2021 کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پنک بال ٹیسٹ میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اسی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ اب پہلی باریہاں آئی پی ایل کا میچ کھیلا جائے گا۔ہر ٹیم لیگ مرحلے میں چار میدانوں پر کھیلے گی۔ لیگ کے 56 میچوں میں سے ، چنئی ، کولکاتہ ، ممبئی اور بنگلورو کے 10 میچز ہوں گے جبکہ 8 میچز احمد آباد میں کھیلے جائیں گے۔ اس سال کے آئی پی ایل کی خصوصیت یہ ہے کہ تمام میچز غیرجانبدار جگہ پرکھیلے جائیں گے۔ کوئی بھی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔ہر ٹیم اپنے لیگ اسٹیج میچ چھے میں سے چارگراؤنڈپرکھیلے گی۔

You may also like

Leave a Comment