Home اسپورٹس آئی پی ایل 2022: روہت، راہل اور پنت کی قیمت کوہلی-دھونی سے زیادہ

آئی پی ایل 2022: روہت، راہل اور پنت کی قیمت کوہلی-دھونی سے زیادہ

by قندیل

نئی دہلی :انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے سیزن کا بگل بج گیا ہے۔ تمام 10 ٹیموں کے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ اب میگا نیلامی 12 اور 13 فروری کو ہو گی۔ آپ کی معلومات کے لیے بتادیں کہ ممبئی انڈینس، دہلی کیپٹل، کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور چنئی سپر کنگز نے اپنے چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رائل چیلنجرز بنگلور، سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز نے اپنے تین کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں نئی ٹیمیں لکھنؤ اور احمد آباد نے بھی اپنے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
آئی پی ایل 2022 میں کھلاڑیوں کی تنخواہ
کے ایل راہل – 17 کروڑ روپئے
روہت شرما – 16 کروڑ روپئے
رویندر جڈیجہ – 16 کروڑ روپئے
رشبھ پنت – 16 کروڑ روپئے
وراٹ کوہلی – 15 کروڑ روپئے
کین ولیمسن – 14 کروڑ روپئے
سنجو سیمسن – 14 کروڑ روپئے
ایم ایس دھونی – 12 کروڑ روپئے
آندرے رسل – 12 کروڑ روپئے
گلین میکسویل – 11 کروڑ روپئے
آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی کے لیے پنجاب کنگز کے پاس سب سے زیادہ 72 کروڑ روپئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سن رائزرس حیدرآباد کے پرس میں 68 کروڑ روپئے باقی ہیں۔ اس کے علاوہ رائل چیلنجرز بنگلور کے پرس میں 57 کروڑ اور کے کے آر، ممبئی اور چنئی کے پرس میں 48-48 کروڑ روپئے باقی ہیں۔ راجستھان رائلز 62 کروڑ روپئے کے ساتھ میگا نیلامی میں اترے گی۔ دہلی کیپٹل کے پاس 47.5 کروڑ روپئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment