Home اسپورٹس آئی پی ایل 2022 کے قوانین میں تبدیلی

آئی پی ایل 2022 کے قوانین میں تبدیلی

by قندیل

نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ڈومیسٹک سیزن ختم ہو گیا ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستان کی کارکردگی شاندار رہی۔ اب آئی پی ایل بھی چند دنوں میں شروع ہونے والا ہے۔ آئی پی ایل 2022 کے حوالے سے کرکٹ شائقین میں زبردست جوش وخروش ہے۔ اس سب کے درمیان آئی پی ایل کے کچھ اصولوں میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اگر کورونا کا قہر ایک بار پھر شروع ہوتا اور کئی ٹیمیں اس سے متاثر ہوتی ہیں اور کھیلنے کے قابل نہ رہتیں تو ایسی صورتحال میں میچ بعد میں ہو سکتا ہے۔ اگر میچ کے ری شیڈولنگ میں کوئی مسئلہ ہے تو بی سی سی آئی اسے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے پاس بھیجے گا اور یہ کمیٹی اس پر فیصلہ کرے گی۔مختلف ویب سائٹس پر شائع ہونے والی خبروں کے مطابق اگر کسی ٹیم میں 12 سے کم کھلاڑی کھیل رہتے ہیں تو میچ کو ری شیڈول کرنے پر غور کیا جائے گا۔ تاہم کمیٹی کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔ پہلے ایسا کوئی اصول نہیں تھا۔ اس سے پہلے اگر کوئی ٹیم کھیل کے لیے دستیاب نہیں ہوتی تھی، تو اسے ہاری ہوئی ٹیم سمجھا جاتا تھا اور سامنے والی ٹیم کو 2 پوائنٹس دیے جاتے تھے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل میں کئی اور بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔عام طور پر ٹیم کو ایک اننگز میں T20 میں ایک DRS ملتا تھا، جسے اب بڑھا کر دو کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بی سی سی آئی کی جانب سے ٹیموں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیچ آؤٹ ہونے کی صورت میں نیا بلے باز اسٹرائیک لے گا ، گرچہ بلے بازکریز عبور کرلیا ہو۔ سوائے اس کے کہ وہ گیند اوور کی آخری گیند ہو۔اگر کسی میچ میں سپر اوور کے ذریعے ٹائی کو روکنا ممکن نہ ہو تو لیگ میچوں میں ٹاپ نمبر پر آنے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پونے اور ممبئی کے علاوہ احمد آباد میں بھی آئی پی ایل کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ معلومات کے مطابق احمد آباد میں پلے آف میچز کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment