آئی پی ایل 2021 :دہلی کیپٹل کا پہلا مقابلہ 22ستمبر کوایس آر ایچ سے ہوگا 

 

نئی دہلی:آئی پی ایل 2021 (آئی پی ایل 2021) کا دوسرا مرحلہ کل یعنی اتوار سے شروع ہونے والا ہے۔ آئی پی ایل کے پہلے ہاف میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی دہلی کیپٹل کی ٹیم 22 ستمبر کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف دوسرے ہاف میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ آئی پی ایل 2021 کا آغاز رواں سال اپریل میں ہندوستان میں ہوا تھا۔ لیکن کچھ کھلاڑیوں اور معاون عملے کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا۔ اب 19 ستمبر سے ایک بار پھر دنیا کی یہ سب سے مشہور ٹی 20 لیگ شروع ہو رہی ہے، جسے آئی پی ایل 2021 کا دوسرا مرحصلہ کہا جا رہا ہے۔آئی پی ایل 2021 کے پہلے نصف میںدہلی کیپٹل نے آٹھ میں سے چھ میں کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر ہے۔ دوسرے مرحلے میں اب دہلی کو چھ میچ کھیلنے ہیں۔ دہلی کا پلے آف میں کوالیفائی کرنا تقریبا یقینی ہے۔ دوسرے مرحلے میں دہلی کا پہلا میچ سن رائزرز حیدرآباد سے ہے۔ یہ میچ شام 07:30 بجے کھیلا جائے گا۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*