Home اسپورٹس آئی پی ایل 2020:وارنر کو اب بھی پلے آف تک پہنچنے کی امید

آئی پی ایل 2020:وارنر کو اب بھی پلے آف تک پہنچنے کی امید

by قندیل

دبئی:سن رائزرس حیدرآباد کو انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) میں پلے آف میں پہنچنے کی امیدوں کوبرقرار رکھنے کے لیے ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیموں کو شکست دینی ہوگی لیکن ٹیم کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو یقین ہے کہ سابق چیمپئن ایسا کرنے میں کامیاب ہوگا۔سن رائزرس کی ٹیم ہفتے کے روزبھی 127 رنز کے نسبتاََ چھوٹے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔وارنرنے میچ کے بعد کی ایک پریس کانفرنس میں بتایاہے کہ مجھے یقین ہے کہ ٹیم (پلے آف میں پہنچنے میں) ایساکرنے میں کامیاب ہوگی۔ ہمارے پاس اب تین چیلنجنگ میچز ہیں۔ ایک یہاں اور دو شارجہ میں۔ اگر ہم ٹورنامنٹ جیتناچاہتے ہیں تو ان تینوں ٹیموں کو شکست دینی ہوگی اور اگلے تین میچوں کے لیے ہم اسی مقصد کے ساتھ جارہے ہیں۔سن رائزرحیدرآباد کے 11 میچوں میں سے صرف آٹھ پوائنٹس ہیں۔ اسے اگلے تین میچ دہلی کیپیٹلز ، رائل چیلنجرس بنگلور واورممبئی انڈینزکے خلاف کھیلناہے۔ اسے پلے آف امکانات میںبرقرار رہنے کے لیے نہ صرف تینوں میچز جیتنے ہوں گے بلکہ اس سے بہتر رن ریٹ بھی حاصل کرناہوگا۔وارنر نے کہا ہے کہ جہاں تک ہماری بیٹنگ کا تعلق ہے تو یہ بہت مایوس کن تھا۔ ہم اپنا کردار صحیح طریقے سے ادا نہیں کرسکے۔ہم نے یہ میچ پچھلے میچ کی طرح نہیں لیا ۔انہوں نے کہاہے کہ ہمارے بلے بازوں نے شاید یہ سوچناشروع کیا تھا کہ ہم آسانی سے ہدف حاصل کرلیں گے اور بالرہم پر غلبہ حاصل کرنے لگے۔کرکٹ میں ایساتب ہوتاہے جب آپ مخالف ٹیم کو تھوڑا سا موقع دیں اور وہ جلد سے جلد اس کا پورا فائدہ اٹھاناچاہتی ہے۔وارنر نے ان باؤلرز کی تعریف کی جنہوں نے پنجاب کو اچھی شروعات کا فائدہ اٹھانے نہیں دیاہے۔انھوں نے کہاہے کہ ہمارے باؤلرز نے بہت عمدہ کھیل کھیلا اور انہیں 130 رنز سے بھی کم اسکور کرنے سے روکا۔

You may also like

Leave a Comment