Home اسپورٹس آئی پی ایل 2020:لیگ میں 50 مرتبہ50 سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اب وارنر کے نام

آئی پی ایل 2020:لیگ میں 50 مرتبہ50 سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اب وارنر کے نام

by قندیل

 

جمعرات کو انڈین پریمیر لیگ 2020 میں سن رائزرس حیدرآباد نے کنگز الیون پنجاب کو 69 رنز سے شکست دی۔ سن رائزرز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 40 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی وارنر نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کی 46 ویں نصف سنچری بنائی۔ وارنر نے چار سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ ان چار سنچریوں کو چھوڑ دیں تووارنر آئی پی ایل میں اب تک 50 سے زیادہ مرتبہ 100 سے کم رنز بناچکے ہیں۔ انہوں نے کل 132 آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 4933 رنز بنائے۔وارنر کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کا نام سب سے زیادہ 50 رنز بنانے میں آتا ہے۔ کوہلی نے 42 مرتبہ 50 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل کے 182 میچوں میں 5545 رنز بنائے ہیں۔ ان میں 5 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جبکہ سریش رینا نے 50 سے زیادہ 39 بار اسکور کیا۔ رینا کے 193 میچوں میں 5368 رن ہیں۔ اس میں 1 سنچری اور 38 نصف سنچریاں ہیں شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment