24.2 C
نئی دہلی
Image default
اسپورٹس

آئی او سی کی باکسنگ ٹاسک فورس کی درجہ بندی میں ہندوستان کے امت پنگھال پہلے مقام پر

نئی دہلی : بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) کے باکسنگ ٹاسک فورس نے عالمی چمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ امت پنگھال کو اگلے ماہ ہونے والے اولمپک کوالیفائر سے پہلے نمبر ایک رینکنگ دی ہے۔اس کے ساتھ ہی پنگھال (52 کلوگرام زمرے) ایک دہائی سے بھی زیادہ وقت میں اس زمرے میں اولین درجہ بندی حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی باکسر بن گئے ہیں۔ اولمپک گیمز کے کانسے کا تمغہ فاتح وجیندر سنگھ 2009 میں ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی باکسر بنے تھے جب انہوں نے عالمی چمپئن شپ کے 75 کلوگرام زمرے میں کانسی کے ساتھ ہندوستان کا کھاتہ کھولا تھا۔باکسنگ ٹاسک فورس کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق 24 سال کے پنگھال 420 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ ہیں۔ایشیائی اولمپک کوالیفائر اگلے ماہ اردن کے عمان میں ہونے ہیں ۔پنگھال نے کہاکہ یہ شاندار احساس ہے اور یقینا یہ میرے لئے کافی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس سے مجھے کوالیفائر میں ترجیح حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔دنیا کا نمبر ایک کھلاڑی ہونے سے اعتماد بھی بڑھتا ہے۔ ہندوستان کے ٹاپ باکسر امت پنگھال کی بات کریں تو وہ 2017 سے بہترین فارم میں چل رہے ہیں۔ امت نے 2018 میں دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا ۔گزشتہ سال وہ ایشیائی مقابلہ میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بنے۔خواتین رینکنگ میں چھ بار عالمی چمپئن ایم سی میریکام 51 کلوگرام زمرے میں پانچویں نمبر پر ہیں۔گزشتہ سال کانسی سمیت عالمی چمپئن شپ میں آٹھ تمغہ جیتنے والی میریکام کے 225 پوائنٹس ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment