انٹرنیٹ بینکنگ:چوبیس گھنٹے آرٹی جی ایس کی سہولت آج سے شروع ہوگی

نئی دہلی:اگرآپ ڈیجیٹل لین دین کرتے ہیں توآپ کے لیے خوشخبری ہے۔ ریزرو بینک نے آج رات سے دن میں 24 گھنٹے ریئل ٹائم گراسلملمنٹ (آر ٹی جی ایس) کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سروس صارفین کو 14 دسمبر کی رات12:30 بجے سے ہر وقت دستیاب ہوگی۔ ریزرو بینک آف انڈیاکے مطابق آر ٹی جی ایس کی سہولت 14 دسمبر سے دن میں 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی بھی وقت آر ٹی جی ایس کے ذریعے رقم منتقل کرسکتے ہیں۔اس کے بعد ہندوستان ان ممالک میں شامل ہوگا جہاں یہ سہولت دن رات کام کرتی ہے۔