انتخابی موسم میں بہاریوں کو لبھانے کاسلسلہ جاری،مودی شہری انفراسٹراکچر سے متعلق 7 پروجیکٹوں کا کل افتتاح کریں گے

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی15ستمبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار میں شہری انفراسٹراکچر سے متعلق 7 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ان میں سے 4 پروجیکٹ پانی کی سپلائی سے متعلق ہیں، 2 پروجیکٹ سیوریج ٹریٹمنٹ کے لیے اور ایک پروجیکٹ ندی کے کنارے والے علاقے کی ترقی (ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ) کے لیے ہے۔ ان تمام پروجیکٹوں کی کل لاگت 541 کروڑ روپے ہے۔ اس موقع پر بہار کے وزیراعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔