انتخابی دھاندھلی نے جمہوریت کے تقدس کوپامال کیا:اکھلیش یادو

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بدھ کے روز اپنے پارٹی کارکنوں کومتنبہ کیاہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت جمہوریت کو پامال کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ڈبل انجن حکومت جمہوریت کو پامال کرنے میں مصروف ہے۔ووٹنگ میں دھاندلی نے ووٹر کے حقوق کو ٹھیس پہنچائی اور جمہوریت کے تقدس کو پامال کیاہے۔ ہمیں ان حالات سے محتاط رہنا چاہیے۔وہ یہاں ایس پی ہیڈکوارٹر میں مختلف اضلاع کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اکھلیش یادو نے اترپردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حمایت کرنے والے ووٹرز سے اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل اور وفاداری کے ساتھ کام کریں ، سماج وادی حکومت اور سماج وادی پارٹی کی پالیسیوں کو گھر گھر پہنچائیں۔ہم پارٹی کو بوتھ کی سطح تک مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہاہے کہ دھوکہ دہی اور دھاندلی کی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔ ہماراایجنڈا ریاست کی ہمہ جہت ترقی ہے اوراس کے لیے 2022 میں سوشلسٹ حکومت تشکیل دیناضروری ہے۔