Home بین الاقوامی خبریں سعودی عرب: انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یوکرینی باشندوں کے ویزوں میں توسیع

سعودی عرب: انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یوکرینی باشندوں کے ویزوں میں توسیع

by قندیل

ریاض :سعودی عرب نے مملکت میں یوکرینی باشندوں کے ویزوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ چاہے وہ سیاح ہوں یا کاروباری، بغیر فیس یا جرمانے کے، انسانی ہمدردی کے پیش نظر ان کے ویزوں کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔سعودی پاسپورٹ نے وضاحت کی کہ یہ توسیع خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے کی گئی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خودکار طریقے سے توسیع ہوجائے گی۔ جس کے پاسپورٹس ہیڈکوارٹر کا جائزہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔تین مارچ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا تھا کہ انسانی ہمدردی کے پیش نظر یوکرین کے زائرین، سیاحوں اور رہائشیوں کے ویزوں میں مملکت میں توسیع کی جائے گی۔ یہ توسیع ان ویزوں میں ہوگی جن کی معیاد تین ماہ میں ختم ہونے والی ہے۔

You may also like

Leave a Comment