Home قومی خبریں اندور میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہوئی، 31 نئے معاملے آئے سامنے

اندور میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہوئی، 31 نئے معاملے آئے سامنے

by قندیل

اندور: ملک میں کرونا وائرس کے پھیلنے سے سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں شامل اندور میں اس وبا سے 3 اور مریضوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس ضلع میں کرونا وائرس کی زد میں آنے کے بعد دم توڑنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 60 تک پہنچ گئی ہے۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) پروین جڑیا نے بتایا کہ شہر میں تین کرونا وائرس متاثرہ مردوں کی گزشتہ دو دن میں الگ الگ اسپتالوں میں علاج کے دوران موت ہوئی۔ ان کی عمر 55 سے 67 سال کے درمیان تھی۔انہوں نے بتایا کہ تینوں مریضوں کو ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، دل سے متعلق بیماری اور دیگر پرانی بیماریاں تھیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع میں کووڈ -19 کے 31 نئے مریض ملنے کے بعد ان کی تعداد 1176 سے بڑھ کر 1207 پر پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 123 مریضوں کو علاج کے بعد صحت مند ہونے پر اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق ضلع میں کووڈ -19 کی شرح اموات اب تک 4.97 فیصد تھی۔ ضلع میں اس وبا کے مریضوں کی شرح اموات گزشتہ کئی دن سے قومی سطح پرزیادہ بنی ہوئی ہے۔اندور میں کرونا وائرس کا پہلا مریض ملنے کے بعد سے انتظامیہ نے 25 مارچ سے شہری سرحد میں کرفیو لگا رکھا ہے، جبکہ ضلع کے دیگر مقامات پر سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

You may also like

Leave a Comment