بیڈ منٹن: انڈونیشیا ماسٹرز سے باہر ہوئے سری کانت اور سوربھ ورما

جکارتہ:
ہندوستان کے کدامبی سری کانت کو بدھ کو انڈونیشیا ماسٹرز کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انڈونیشیا کے ہی شیشر ہرین نے مردوں کے سنگلز طبقے کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہندوستانی کھلاڑی کو شکست دی۔دوسرے راؤنڈ میں انڈونیشی کھلاڑی ڈنمارک کے وکٹر ایکسیلسن کا سامنا کریں گے، جنہوں نے پہلے دور میں چین کے لن ڈین کو براہ راست گیمو میںشکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوئے۔ ہندوستان کے ایک دیگرکھلاڑی سوربھ ورما کو بھی پہلے دور میں شکست جھیلنی پڑی ہے۔اس سیشن میں یہ دوسری بار ہے جب سری کانت کو ابتدائی دور میں ہی ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا ہے۔ گزشتہ ہفتے ملائیشیا ماسٹرز میں بھی ہندوستان کے اس کھلاڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سوربھ ورما کو بھی پہلے دور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سورو کوچین کے لیو گاگجھو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سوربھ اپنے مخالف کے سامنے ٹک نہیں سکے اور براہ راست گیم میں ہارکر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*