Home قومی خبریں انڈین ریلوے نے 39 نئی ٹرینیں چلانے کی منظوری دی

انڈین ریلوے نے 39 نئی ٹرینیں چلانے کی منظوری دی

by قندیل

نئی دہلی:کورونا دور میں 39 نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔کوروناکے بہانے ملک بھرمیں ٹرین سروس ٹھپ ہوگئی اوراب بھی گن گن کرٹرین چلائی جارہی ہے۔ ریلوے بورڈنے اب پھر39ٹرینوں کو مختلف زونوں تک چلانے کی منظوری دے دی ہے۔وزارت ریلوے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان ٹرینوں کو خصوصی ٹرینوں کی طرح چلایا جائے گا۔ تاہم ، یہ نہیں بتایاگیاہے کہ یہ ٹرینیں کب چلیں گی۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ ان کا آغاز جلد سہولت سے شروع کیا جائے گا۔ ان ٹرینوں کی فہرست ریل محکمہ نے جاری کی ہے۔دل چسپ یہ ہے کہ جب کوروناکے کیسزگنتی میں تھے توپوراملک بندکردیاگیااورجب پچاس ہزاراورلاکھ کے قریب کیسزآرہے ہیں توملک کھول دیاگیاہے۔

You may also like

Leave a Comment