Home قومی خبریں انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے فساد متاثرین میں60لاکھ روپے تقسیم 

انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے فساد متاثرین میں60لاکھ روپے تقسیم 

by قندیل

 

نئی دہلی: انڈین یونین مسلم لیگکے تحت آج محاجی میرج ہوم مصطفی آبادمیں دہلی فساد ات سے متاثرہ علاقوںشیو وہار،کھجوری،کردم پوری،گوکلپوری کا دورہ کرکے کا باضابطہ سروے کیا گیا کہ کتنے ایسے خاندان ہیں جن کی روزی روٹی بالکل تباہ کردی گئی ۔اس سروے میں جتنے بھی ایسے خاندان سامنے آئے ان کے درمیان 60لاکھ روپے سے زائد نقد و چیک تقسیم کئے گئے ،اس کے علاوہ روز مرہ کی ضروریات میں شامل اشیاء کپڑے ،نقاب برتن،کمبل وغیرہ الگ سے تقسیم کئے گئے ۔متعدد متاثرین کے کاروبار کو باضابطہ شروع کرنے لئے ساز وسامان بھی دئے گئے۔انڈین یونین مسلم لیگ کی راحت رسانی کے کاموں میںپارٹی کی تمام کمیٹیاں شامل ہیں ،جن میں KMCC،یوتھ لیگ،MSF،وومین لیگ آل انڈیا اور دہلی کی تمام کمیٹیاں مل کر کام کررہی ہیں۔دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ فوری امداد کے ساتھ ساتھ پارٹی باضابطہ متاثرین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی جانب زیادہ توجہ دے رہی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ لگاتار پارٹی کے کارکنان سروے کررہے ہیں اور انہیں فوراً یک مشت رقم فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔پارٹی نے دہلی فساد سے متاثرین کے لئے خاص فنڈ جاری کی ہے جس سے مکمل باز آبادکاری کا کام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے صدر پروفیسر قادر محی الدین سابق ایم پی نے چیک تقسیم کی اور جس کو روزگار کے لئے جس سامان کی ضرورت ہے وہ بھی فراہم کی گئی ہے اور انہیں یک مشتنقد و چیک دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی فساد متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،مکمل باز آبادکاری کرنے کا پارٹی نے عہد کیا جسے پارٹی کی تمام کمیٹیاں مل کر انجام دے رہے ہیں ۔ اس موقع پر چاروں ممبران پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر ،کنہالی کٹی،نواز غنی اور پی وی عبدالوہاب سمیت دہلی پردیش صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن سید فیصل ،مولانا ساجد ندوی،آصف انصاری،نظام احمد،منصور الہٰی،صابر احمد،محمد اتیب،مدثرالحق ،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورالشمس ،شمش الدین،نوشاد احمد،حارث ایڈوکیٹ ،شہزاداحمد یوتھ کنوینر ،اتیب خان ،ایم ایس ایف کنوینر،قومی سکریٹری خرم عمر انیس،محمد غازی ،محمد اظہر،ارشدخان ،عتیق احمد لکھنو ،یو پی صدر ڈاکٹر مبین احمد،شفیق احمد اورنبیل احمد وغیرہ شامل ہوئے ۔

You may also like

Leave a Comment