ہندوستانی گرینڈ ماسٹر کونیرو ہمپی خواتین ورلڈ ریپڈ چمپئن بنیں

نئی دہلی:
ہندوستان کی کونیرو ہمپی نے روس کے ماسکو میں چل رہی خواتین ورلڈ ریپڈ شطرنج چمپئن شپ میں چین کی لئی ٹنگ جی کو ٹائی بریکر کی سیریز میں شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ہمپی عالمی خواتین ریپڈ چمپئن بنیں تو ناروے کے میگنس کارلسن نے ہفتہ کو چند منٹ میں مرد خطاب اپنے نام کر لیا۔ہمپی نے کہاکہ جب میں نے تیسرے دن اپنے پہلا گیم شروع کیا تو میں نے نہیں سوچا تھا کہ میں سب سے اوپر رہوں گی۔میں ٹاپ تین میں رہنے کی توقع کر رہی تھی۔میں نے ٹائی بریک گیمز کھیلنے کی توقع نہیں کی تھی۔انہوں نے کہاکہ میں نے پہلا گیم گنوا دیا لیکن دوسرے گیم میں واپسی کی۔یہ کھیل بہت پرخطر رہا لیکن میں نے اس میں کامیابی حاصل کی۔آخری گیم میں میں بہتر پوزیشن میں تھی اور پھر میں نے آسان فتح حاصل کی۔ہمپی نے 12 راؤنڈ میں ہر ایک میں نو پوائنٹس لیے جس سے وہ ٹنگ جی کے برابر تھیں۔دونوں کے درمیان پھر ارمینگیڈون گیم سے فاتح کا فیصلہ ہوا۔ہمپی نے پہلا گیم گنوانے کے بعد دوسرے گیم میں واپسی کی اور پھر فیصلہ کن گیم میں خطاب جیتا۔

 

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*