Home اسپورٹس ہند وستان بمقابلہ سری لنکادوسرا ٹیسٹ: ہندوستان کی شاندار فتح ، سری لنکا کو کیا کلین سویپ

ہند وستان بمقابلہ سری لنکادوسرا ٹیسٹ: ہندوستان کی شاندار فتح ، سری لنکا کو کیا کلین سویپ

by قندیل

بنگلور:بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رنز سے شکست دے دی۔ نیز ٹیم انڈیا نے ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان کے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں 12 پوائنٹس ہو گئے۔ ٹیم انڈیا نے اپنی دوسری اننگز 303 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی اور مہمان ٹیم کو 450 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے سنچری بنائی۔ لیکن دوسری طرف سے کسی نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔پہلی اننگز میں 109 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا کے بلے بازوں کو دوسری اننگز میں بہتر کارکردگی کی ضرورت تھی۔ لیکن ایک بار پھر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔ تاہم کپتان دیموتھ کرونارتنے ایک طرف کھڑے رہے۔ انہوں نے 174 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی 14ویں سنچری ہے۔ ان کے علاوہ کوسل مینڈس نے 60 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔سری لنکا کے آٹھ بلے باز دوہرے ہنسدے میں بھی نہیں پہنچ سکے۔ لاہیرو تھریمانے 00، اینجلو میتھیوز 01، دھننجے ڈی سلوا 04 اور نروشن ڈکویلا 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نیز چارتھ اسالنکا 05، لاستھ امبولڈینیا 02، سورنگا لکمل 01 اور وشوا فرنینڈو 02 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

You may also like

Leave a Comment