ہندوستان۔ آسٹریلیا:دوسرا یک روزہ میچ آج

جیت کی راہ لوٹ نے کے لیے ایک بار پھر نمبر -3 پراتریں گے کوہلی
راجکوٹ:
پہلے ون ڈے میں بلے بازی آرڈر میں نیچے اترنے کا فیصلہ غلط ثابت ہونے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف جمعہ کو دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں تیسرے نمبر پر ہی اتریں گے۔آسٹریلیا نے ممبئی میں پہلا میچ 10 وکٹ سے جیت کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔ڈیوڈ وارنر اور آرون فنچ نے اس میچ میں سنچری بنایا تھا۔فارم میں چل رہے تینوں سلامی بلے بازوں روہت شرما، شکھر دھون اور کے ایل راہل کو ٹیم میں جگہ دینے کے لئے کوہلی بلے بازی آرڈر میں نیچے اترے لیکن ناکام رہے۔دھون نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کے کہنے پر وہ کسی بھی نمبرپر کھیلنے کو تیار ہیں اور کوہلی کو تیسرے نمبر پر ہی اترنا چاہیے۔رشبھ پنت کے باہر ہونے سے دوسرے میچ میں راہل ہی وکٹ کیپنگ کریںگے۔ گزشتہ میچ کی طرح روہت اور دھون اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں۔دھون نے 91 گیند میں 74 رن کی اننگ کھیلی تھی۔چوتھے نمبر کے لئے راہل اور شریس ایئر میں سے ایک کا انتخاب کریں گے چونکہ ایئر گزشتہ میچ میں نہیں چل سکے۔پنت کی غیر موجودگی میں کرناٹک کے منیش پانڈے کو جگہ مل سکتی ہے جس نے پونے میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اچھی کارکردگی کی۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ تجربہ کار کیدار جادھو اور نوجوان شوم دوبے میں سے کسے جگہ ملتی ہے۔آئی سی سی سال کے بہترین ون ڈے کرکٹر بنے روہت پہلے میچ میں نہیں چل پائے لیکن ان کو اور کوہلی کو روک پاناممکن نہیں ہے۔کوہلی ہندوستانی سرزمین پر سب سے زیادہ سنچری بنانے والے سچن تندولکر کے ریکارڈ کی برابری سے ایک سنچری پیچھے ہیں۔نوجوان تیز گیندباز جسپریت بمراہ کی قیادت میں ہندوستانی گیند باز وانکھیڑے پر نہیں چل سکے۔ان کا ارادہ اب شاندار واپسی کا ہوگا۔دیکھنا یہ بھی ہے کہ نودیپ سینی اور شاردل ٹھاکر میں سے کسے موقع ملتا ہے۔روندر جڈیجہ کا کھیلنا طے ہے لہٰذا کلدیپ یادو اور چہل میں سے ایک ہی اسپنر کو جگہ ملے گی۔ دوسری طرف آسٹریلیائی ٹیم کے حوصلے پہلے میچ میں ملی شاندار فتح کے بعد بلند ہیں۔فنچ اور وارنر اس فارم کو برقرار رکھنا چاہیں گے ۔ مڈل آرڈر میں اسٹیوا سمتھ، مارنس لابشانے، ایشٹن ٹرنر اور ایلیکس کیری جیسے شاندار کھلاڑی ہیں۔گیند بازوں نے بھی پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کی۔ مشیل اسٹارک کی قیادت میں انہوں نے ہندوستان کو 255 رن پر روک دیا۔اسپنر جمپا اور ٹرنر بھی بہترثابت ہوئے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*