Home اسپورٹس ہندوستانی ٹیم تیسرا ٹیسٹ میچ ہار جائے گی:مائیکل وان 

ہندوستانی ٹیم تیسرا ٹیسٹ میچ ہار جائے گی:مائیکل وان 

by قندیل

 

لیڈز:پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ہیڈنگلے میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں مہمان ٹیم ہندوستانی کی حالت بہت خراب ہے، کیونکہ ٹیم پہلی اننگز میں 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اور پھر انگلینڈ ٹیم نے پہلی اننگز میں انڈیا کے سامنے ایک بڑا اسکور کھڑا کردیا ہے۔ مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے لیے تیسرا ٹیسٹ جیتنے کا کوئی موقع نہیں ہے، لیکن اس کے کھلاڑی انفرادی طور پر چوتھے ٹیسٹ میں کچھ مثبت چیزیں پیش کر سکتے ہیں۔ وان نے کہاکہ ہندوستان یہ میچ ہار جائے گا، مجھے یقین ہے، لیکن آپ روہت شرما، اجنکیا رہانے اور چیتیشور پجارا سے دوبارہ فارم حاصل کرنے کی توقع کر سکتے ہیں۔ وراٹ کوہلی کو بھی اپنی فارم واپس لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستان یہ میچ ہار جائے گا، لیکن وہ دوسری اننگز سے کچھ مثبت سوچ پیدا کرسکتے ہیں۔انگلینڈ کے سابق کپتان نے مزید کہاکہ انہیں اسکور بورڈ کو بھولنے کی ضرورت ہے۔ انہیں ایک اننگ مل گئی ہے اور بڑا اسکور کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ انہیں اپنے آپ کو بتانا ہوگا کہ ہم نے آج ٹاس جیتا ہے اور آج اس پچ پر بیٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اپنی ذہنیت، اپنے کھیل پر کام کرنا ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment