Home قومی خبریں جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ میں جشن آزادی کی تقریب

جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ میں جشن آزادی کی تقریب

by قندیل

آزادی ایک بڑی نعمت ہے ،آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،انسان آزادی کے بغیر ناقص وادھورا ہے،یہی وجہ ہے کہ ہمارے بزرگوں نے طرح طرح کی پریشانیاں اور مشقت جھیل کر اس ملک کو آزاد کرایا، جیسے ہمارے بزرگوں نے بغیر کسی بھید بھاؤ کے آزاد کرایا ،اسی طرح اس ملک کی،تعمیروترقی،خوشحالی،امن‌وسکون ،عدل وانصاف اور بقا کی فکر ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ یہ باتیں جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول میں پرچم کشائی سے قبل مفتی محمد انصار قاسمی نے کہیں، انہوں نے اس موقع پر مجاہدین وطن کی قربانیوں کا تفصیل سے تذکرہ کیا۔ قاری ظفر اقبال مدنی نے ایک پیغام میں کہا کہ اس موقع پر مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ عہد کریں کہ ہم سب وطن عزیز کی گنگا جمنی تہذیب کو مضبوط کریں گے اور ہندوستان کی جمہوریت کی بقا اور آئین کے تحفظ کے لئے جد و جہد جاری رکھیں گے ،موقع پر چندر موہن مشر نے کہا کہ پندرہ اگست کے موقع پر بھارت کی ایکتا اور اس کی خوبصورتی کو بچانے کے لئے ایک جگہ جمع ہوکر عہد کرتے ہیں کہ ہم سب ایک ہیں ،جواس کے ایکتا سے کھلواڑ کرے گا اسے چھوڑا نہیں جائے گا ،ہند ومسلم مل کر اسے آگے بڑھائیں گے ،یہ ہندو نہ مسلمان یہ بھارت ہے سب کا ہندوستان ۔ شاہ جہاں شاد نے کہا کہ آزادی کو پچھتر سال ہوگئے ،آج ہم اسی کا جشن منارہے ہیں، ہمیں اس موقع پر غور کرنا چاہئے کہ جن لوگوں نے اپنی جان تک اس آزادی کے لیے قربان کردی آج انہیں فراموش کیا جارہا ہے ،ملک میں بڑھتی نفرت کے خاتمہ کے لیے بھی ہندو و مسلمان کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے ۔ قاری شمشیر عالم جامعی نے ویر عبد الحمید کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی میرے سامنے رہتی ہے ،مفتی عقیل انور مظاہری نے کہا کہ وطن کی حفاظت کا اظہار اور اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنا ہماری تعلیم کا حصہ ہے۔ ماسٹر لپکانت جھا نے کہا کہ آج ہم اس موقع پر ملک کے لئے خون دینے والوں کے ساتھ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے اس علاقے میں علم کے لیے ایسا چراغ جلایا جو ہمیشہ ہمیش کے لئے روشنی دیتا رہے گا،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسے آگے بڑھائیں ،واضح رہے کہ جشن آزادی کے اس موقع پر جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے طلبہ و اساتذہ نے جامعہ سے قومی شاہراہ تک ہاتھوں میں ترنگا لہراتے ہوئے پیدل چل کر جشن منایا، جس کا منظر بہت دیدہ زیب تھا،موقع پر مولانا حمید الدین مظاہری، مولانا محمد عقیل قاسمی ،مفتی حمید الرحمان سبیلی مولانا محمد عامر قاسمی نے اظہار خیال کیا۔ مولانا حمید الدین مظاہری اور شاہ جہاں شاد نے پرچم کشائی کی ،طلبہ جامعہ نے سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا پڑھا،قرب وجوار سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،پروگرام کو کامیاب بنانے میں ماسٹر حامد رضا ،قاری مشتاق عثمانی ،مولانا محمد فیاض قاسمی ،حافظ شمیم اختر عثمانی وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔

You may also like

Leave a Comment