آئی ایم اے رام دیو کو معاف کرنے کے موڈ میں نہیں ، اب دہلی میں شکایت درج

نئی دہلی:ایلوپیتھی سے متعلق بیان کے بعد بابا رام دیو اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ( IMA ) کے درمیان تنازعہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک ہزارکروڑ کے ہتک عزت کے نوٹس کے بعد آئی ایم اے نے اب دہلی میں یوگا گرو کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ آئی ایم اے کی جانب سے جنرل سکریٹری ڈاکٹر جیش لیلے نے شکایت درج کی ہے۔دہلی کے آئی پی اسٹیٹ پولیس اسٹیشن میں دی گئی شکایت میں ، آئی ایم اے نے کہاہے کہ سوامی رام دیو لوگوں کے ذہن میں ویکسین کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کررہے ہیں جوسرکاری ملازمین کے کام میں رکاوٹ ہیں۔ شکایتی خط میں مزید کہا گیاہے کہ رام دیواوران کے ساتھیوں نے میڈیکل کمیونٹی اور عام لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے غلط کام کیا ہے۔ رام دیوکے ساتھ اس سازش میں ملوث افراد کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔