علمت یٰسین چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے قومی شاہراہ سے گزرنے والے مزدوروں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم 

گیا:ملک ابھی مشکل دور سے گزر رہا ہے. ہم سب نے جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی میں بے مثال ترقی کی ہے وہیں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ہم سب اس وبا کی وجہ سے سینکڑوں سال پیچھے چلے گئے ہیں. اس وقت ہزاروں لوگ سڑکوں پر ہیں اور پیدل اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں. ایسے میں مزدوروں، مسافروں کی مدد کرنا ہم سب کا دینی فریضہ ہے.کوئ بھی بیماری ذات اور مذہب دیکھ کر نہیں آتی اس لیے ہمیں اس وقت مذہب اور ذات سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی خدمت کرنی ہوگی. یہ باتیں گیا ضلع کے بھدیہ گاؤں میں معروف سماجی کارکن اور علمت یٰسین چیریٹیبل ٹرسٹ کے ممبرجناب نئیر یحییٰ خان نے قومی شاہراہ نمبر 19 سے گزرنے والے مزدوروں کے درمیان کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرتے ہوئے کہیں. انھوں نے کہا کہ ہم سب کو اس مشکل دور میں اپنے حصے کا کام انجام دینا ہوگا. یہ وقت ایک امتحان ہے اور اللہ نے ہمیں مدد کرنے کا ایک موقع فراہم کیا ہے. اس لیے ہم سب کو آگے بڑھ کر اس کارخیر میں حصہ لینا چاہیے. ٹرسٹ کی چئیرمین محترمہ خوشبو زیب نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہمارے علاقے سے گزرنے والا کوئی بھی شخص بھوکا یا پیاسا نہ رہ جائے. ہم سب کو نیک کاموں میں ہر ممکن تعاون دینا چاہیے. اس کارخیر میں جناب حامد رضا خان، شاد خان، مہتاب خان، جمشید انصاری، راجیش گپتا،ڈاکٹر عمران خان اور عبدالحی کا تعاون شامل رہا.

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*