اگنو میں داخلے کے لیے درخواست کی تاریخ کااعلان

دہلی:جولائی سیشن 2020 کے لیے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (آئی جی این او یو) میں 15 ستمبر تک درخواستیں دی جاسکتی ہیں جبکہ جون کے سیشن کے امتحانات 17 ستمبر سے ہوں گے۔آئی جی این او او ریجنل سنٹر ، جے پور کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ممتا بھاٹیا نے کہاہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جولائی سیشن 2020 میں داخلے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020 سے بڑھا کر 15 ستمبر کردی گئی ہے جس کے پیش نظرپروگراموں میں داخلے سے انکار کیا گیا تھا۔انہوں نے کہاہے کہ دلچسپی رکھنے والے طلبہ قریبی اگنوکے مطالعاتی مراکز اور اگنوکی ویب سائٹ پر جاکر داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ علاقائی مرکز جے پورنے طلبا کو آن لائن درخواست دینے کی سہولت فراہم کی ہے۔ڈاکٹر بھاٹیہ نے آگاہ کیاہے کہ 17 ستمبر 2020 ء سے امتحانی سیشن جون 2020 کے لیے یونیورسٹی کے مختلف پروگراموں میں آخری سال اور آخری سمسٹر میں زیرتعلیم طلبا کے امتحان کی تجویزہے۔ جلد ہی امتحان کی تاریخ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پراپ لوڈکی جائے گی۔