Home اسپورٹس آئی سی سی خواتین ورلڈکپ، ’نو بال‘ نے بھارت کوٹورنامنٹ سے باہرکیا،جنوبی افریقہ کی جیت

آئی سی سی خواتین ورلڈکپ، ’نو بال‘ نے بھارت کوٹورنامنٹ سے باہرکیا،جنوبی افریقہ کی جیت

by قندیل

کرائسٹ چرچ:آخری اوور میں کی گئی نو بال نے میچ کی تصویر ہی بدل دی اور اتوارکوکرویامرو میچ میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو آخری گیند پرجنوبی افریقہ سے تین وکٹوں سے شکست ہوئی۔ فتح کے لیے 275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو آخری اوور میں 7 رنز درکار تھے، ترشا شیٹی اس اوور کی دوسری گیند پر دیپتی شرما کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئیں، اگلی دوگیندوں پر دو رنز بنائے لیکن پانچویں گیند پر میگنن آؤٹ ہوگئیں۔ ڈو پریز (63 گیندوں پر 52 ناٹ آؤٹ) کا لانگ آن پر کیچ لیاگیا۔ اس وقت جنوبی افریقہ کو 1 گیندپر3 رنز درکار تھے۔ تاہم یہ گیند نو بال نکلی اور اب جنوبی افریقہ کو دو گیندوں میں دو رنز درکار تھے جو آسانی سے بنا لیے گئے۔ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ کے آخری چار میں جگہ بنا لی۔ دیپتی شرما کی ایک نو بال نے دو ٹیموں کی تقدیر بدل دی۔نو بال نے بھارت کا سیمی فائنل تک پہنچنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت جیت جائے گا لیکن آخری گیند پر قسمت بدل گئی اور ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

You may also like

Leave a Comment