دبئی :آسٹریلیائی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کو آئی سی سی کی تازہ ترین بیٹنگ ٹیسٹ رینکنگ میں ڈیوڈ وارنر، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، روہت شرما اور ٹریوس ہیڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ روہت شرما آٹھویں اورکوہلی ایک مقام کے نقصان کے ساتھ 10ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ پنت تازہ ترین درجہ بندی کی فہرست میں ٹاپ 10 سے باہر ہو کر 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔خواجہ پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کی تھی ، انہوں نے پانچ اننگز میں 165.33 کی اوسط سے 496 رنز بنائے۔ سیریز میں ان کے اسکور 97، 160، 44 ناٹ آؤٹ، 91 اور 104 ناٹ آؤٹ تھے۔ اس کے بعد انہوں نے سال کا آغازسڈنی میں ڈرا ہوئے ایشز ٹیسٹ میں بیک ٹو بیک سنچریوں کے ساتھ کیا، دو سال سے زائد عرصے کے بعد اس فارمیٹ میں ان کی واپسی ہوئی۔پاکستان کے عبداللہ شفیق جو 79.40 کی اوسط سے 397 رنز کے ساتھ سیریز میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے، ٹاپ 40 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ، جبکہ محمد رضوان 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بالترتیب نمبر 2 اور 3 نمبر پر آ گئے ہیں۔آل راؤنڈرز میں ہندوستان کے رویندرا جدیجا بدستور سرفہرست ہیں، جبکہ روی چندرن ایشون نے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی جگہ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ گریناڈا میں تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کائل میئرز 29 مقام کی چھلانگ لگا کر 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔گیند بازوں میں آسٹریلیائی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنس سرفہرست ہیں جبکہ اشون اور جسپریت بمراہ کو بالترتیب دوسرے اور چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پاکستان کے شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کو پیچھے چھوڑ کر پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک چار مقام کے فائدے کے ساتھ 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔دراصل کمنس نے تین ٹیسٹ میں 12 وکٹیں لینے کے بعد پہلی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے، جس میں تیسرے میچ میں پانچ وکٹیں بھی شامل ہیں۔ ون ڈے میں ایڈم زمپا نے چھ مقام کے فائدے کے ساتھ گیندبازوںکی تازہ ترین آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں جگہ بنالی ہے۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 8ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ان کے ہم وطن کھلاڑی تسکین احمد 33ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ادھر جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا آٹھویں سے 13ویں نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔