آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:کوہلی کاپہلے مقام پر برقرار،اسٹیو امتھ کے خلاف برتری اور مضبوط کی

دبئی :
ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی پیر کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پہلےنمبر پر بنے ہوئے ہیں جبکہ تیز گیندباز جسپریت بمراہ چھٹے مقام پرپہنچ گئے ہیں۔وراٹ کوہلی (928) اپنے قریب ترین حریف آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیوا سمتھ سے 17 پوائنٹس آگے ہو گئے ہیں۔اسمتھ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں خراب کارکردگی کا اسمتھ کو نقصان ہوا ہے۔اس میچ میں ا سمتھ نے 43 اور 16 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا نے اس مقابلے کو 296 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں چتیشور پجارا (791) اور اجنکیا رہانے (759) ترتیب وار چوتھے اور چھٹے نمبر پر بنے ہوئے ہیں۔آسٹریلیائی کے نئے بلے باز بلے باز مارنس لابشین کی درجہ بندی میں ترقی جاری ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں 143 اور 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے لابشین تین مقام کی بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔لابشین حالانکہ پاکستان کے ظہیر عباس اور مدثر نظر کے اس ریکارڈ کی برابری کرنے سے محروم گئے تھے جس میں انہوں نے مسلسل تین اننگز میں 150 سے زیادہ کا اسکور کیا تھا۔ درجہ بندی میں انہوں نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑ دیا اور اسمتھ کے بعد دوسرے بہترین آسٹریلیائی بلے باز ہیں۔ سری لنکا کے ساتھ پہلے گھریلو ٹیسٹ میں شاندار 102 رنز کی اننگز کھیلنے والے بابر اعظم پہلی بار ٹاپ 10 میں پہنچے ہیں۔ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ اور ون ڈے میں دوسرے مقام پر قابض یہ بلے باز ٹیسٹ رینکنگ میں 13 ویں سے 9 ویں مقام پر پہنچ گیا۔انگلینڈ کے سابق سلامی بلے باز (خواتین) اینڈ بیکیویل کے بعد اپنے پہلے ون ڈے اور ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دوسرے کرکٹر عابد علی نے ٹیسٹ رینکنگ میں 78 ویں مقام سے اپنا سفر شروع کیا۔وہ کیریئر کے پہلے ون ڈے اور پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے واحد مرد کرکٹر ہیں۔گیندبازوں کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلوسیریز سے چوٹ کی وجہ ٹیم سے باہر چل رہے جسپریت بمراہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔اس درجہ بندی میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنس پہلے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں سات وکٹ لینے والے نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کیریئر کی بہترین درجہ بندی 834 پوائنٹس کے ساتھ ایک بار پھر تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔میچ میں 9 وکٹ لینے والے ٹم ساؤتھی بھی ٹاپ10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔اس میچ میں 9 وکٹ لینے والے آسٹریلیائی گیند باز مچل اسٹارک کیریئر کے بہترین 806 درجہ بندی کے ساتھ بہترین پانچویں مقام پر جا پہنچے ہیں۔جوش ہیزل وڈ بھی آٹھویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔آل رائونڈرکھلاڑیوں کی درجہ بندی میں ہندوستان کے رویندر جڈیجہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر بنیں ہوئی ہے۔اس کے بعد آسٹریلیا (216)، سری لنکا (80)، نیوزی لینڈ (60) اور انگلینڈ (56) کی ٹیمیں ہیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*