آئی سی سی نے کیا سال 2021 کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان،ایک بھی ہندوستانی کھلاڑی شامل نہیں

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2021 کی بہترین T20 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ آئی سی سی نے ایک بھی ہندوستانی کھلاڑی کو اس ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ 2021 کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ سے تین تین، آسٹریلیا کے دو دو، انگلینڈ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔آئی سی سی نے اس ٹیم کی کپتانی پاکستان کے بابر اعظم کو سونپی ہے۔ بابر کے علاوہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ نیزجنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر اور تبریز شمسی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔آسٹریلیا کے مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ کو بھی آئی سی سی نے اس ٹیم میں جگہ دی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان، سری لنکا کے وینندو ہاسرنگا اور انگلینڈ کے دھماکہ خیز اوپنر جوس بٹلر اس ٹیم کا حصہ ہیں۔
آئی سی سی کی 2021 کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم :
جوس بٹلر، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم (کپتان)، ایڈن مارکرم، مچل مارش، ڈیوڈ ملر، وینندو ہسرنگا، تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ ، مستفیض الرحمان اور شاہین شاہ آفریدی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*