آئی سی سی نے روی چندرن اشون کو ’پلیئر آف دی منتھ‘ منتخب کیا

دبئی:ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون کو آئی سی سی نے ’پلیئر آف دی منتھ‘ کے خطاب نوازا ہے۔ اشون کو فروری میں ان کی عمدہ کارکردگی کے پیش نظر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جو روٹ بھی اشون کے ساتھ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ فروری 2021 کے خطاب کی دوڑ میں شامل تھے۔ لیکن انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی نے اشون کو یہ اعزاز دلایا۔ پلیئر آف دی منتھ میں جو روٹ کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز کائل مائرس بھی اس دوڑ میں شامل تھے۔ اشون نے انگلینڈ کے خلاف چنئی ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری بھی اسکور کی۔ اشون نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 400 ویں وکٹ بھی حاصل کی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*