معروف عالم دین و صاحبِ اسلوب نثر نگار ابن الحسن عباسی کا انتقال

کراچی: پاکستان کے ممتاز عالم دین اور جامعہ تراث الاسلام کراچی کے مدیر و شیخ الحدیث مولانا ابن الحسن عباسی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ کئی ماہ سے ان کے مرض کی خبریں آرہی تھیں اور ان کا علاج چل رہا تھا مگر وہ صحت یاب نہ ہوسکے اور بالآخر ان کی وفات ہوگئی۔ مولانا ابن الحسن عباسی ایک جید عالم دین،مدرس و مصنف تھے۔ ان کا اسلوب تحریر بہت شاندار اور ادبیت سے لبریز تھا،ان کی کتابیں متاع وقت اورکاروانِ علم،کرنیں،التجاے مسافر،درسِ مقامات،داستاں کہتے کہتے وغیرہ علم و ادب کے شائقین میں بے پناہ مقبول ہوئیں۔ انھوں نے وفاق المدارس الاسلامیہ پاکستان کی تاریخ بھی لکھی،وفاق کے رسالے کے بھی مدیر رہے اور کراچی سے ایک رسالہ النخیل جاری کیا جس کا ابھی پچھلے دنوں ضخیم مطالعہ نمبر پاکستان و ہندوستان دونوں ملکوں سے بڑی آب و تاب کے ساتھ شائع ہوا اور اس کی بڑی پذیرائی ہوئی۔ ان کے انتقال سے علمی و ادبی حلقوں میں شدید رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*