Home نظم حسین ؓسا کوئی ہے؟ بتاؤ

حسین ؓسا کوئی ہے؟ بتاؤ

by قندیل

 

کامران غنی صباؔ، شعبہ اردو نیتیشور کالج، مظفرپور 

 

وہ بالیقیں حق کا استعارہ، حسینؓ سا کوئی ہے بتاؤ

کہ جس نے جاں دے کہ دیں بچایا ، حسینؓ سا کوئی ہے بتائو

شہادتیں یوں تو اور بھی ہیں تڑپ اٹھیں جن سے دل ہمارے

انھوں نے گھر بار سب لٹایا، حسینؓ سا کوئی ہے بتاؤ

ہر اک طرف ظلم کا اندھیرا تھا، روشنی منھ چھپا رہی تھی

لہو سے حق کا دیا جلایا، حسینؓ سا کوئی ہے بتاؤ

ہمیں یقیں ہے کہ اُن کے غم میں بہے ہوئے اشک کی بدولت

گناہ دھل جائے گا ہمارا، حسینؓ سا کوئی ہے بتائو

خدا جو پوچھے گا روزِ محشر، صباؔ کہ کیا لے کے آئے ہو تم

کہوں گا ’حسنین کا وسیلہ‘، حسینؓ سا کوئی ہے بتاؤ

You may also like

Leave a Comment