Home نظم حسین! آپ سے سیکھا ہے بولنا میں نے ـ احمد حماد

حسین! آپ سے سیکھا ہے بولنا میں نے ـ احمد حماد

by قندیل

 

حُسینؓ!آپ سے سیکھا ہے بولنا میں نے
سو ظلم دیکھ کے خاموش رہ نہیں سکتا

میں جُوئے علم میں غوطہ زنی کا قائل ہوں
سو سطحِ آب پہ چُپ چاپ بہہ نہیں سکتا

حُسینؓ آپ سے عیسٰی صِفَت کے ہوتے ہوئے
عطائیوں کو مسیحا میں کہہ نہیں سکتا

ہزار زخم عداوت کے سہہ رہا ہوں مگر
درِ حسینؓ سے دُوری میں سہہ نہیں سکتا

You may also like

Leave a Comment