Home قومی خبریں ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے دہلی کے 80 یتیم بچوں میں اسکالر شپ تقسیم کی

ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے دہلی کے 80 یتیم بچوں میں اسکالر شپ تقسیم کی

by قندیل

 

نئی دہلی(پریس ریلیز ): ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے ملی ماڈل اسکول میں یتیم بچوں کی اسکالر شپ تقسیم کی گئی ۔ اس تقریب میں 80 بچوں کو اسکالر شپ کے چیک دیےگئے ۔ فاونڈیشن 18 ہزار روپئے سالانہ تعلیمی اسکالر شپ دیتا ہے ۔

فاونڈیشن نے یہ اسکالرشپ پروگرام 10سال قبل شروع کیا تھا ۔ فاونڈیشن اس وقت ملک بھر سے 4424 سے زائد یتیم بچوں کوگود لے رکھا ہے جن کے تعلیمی اخراجات کا نظم کرتاہے ۔ دہلی میں 200 بچوں کو گود لیا گیا ہے ۔ جنوبی دہلی کے تقسیم پروگرام میں 80 بچوں کو چیک دیے گئے ۔

اس موقع پرفاونڈیشن کے ٹرسٹی ملک معتصم خان ، وژن گورننگ کمیٹی چیئرمین جنرل ٹی عارف علی اور شاہین باغ تھانے سے مسٹر پون کمار اپنی ٹیم کے ساتھ شریک ہوئے او بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر سینٹر فارٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس کے سینٹر ہیڈ فیضی رحمان نے بچوں سے اکیڈمک کو بہتر کرنے پر گفتگوکی ۔ فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل نے اس پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
پروگرام کی نطامت یتیموں کی کفالت کے شعبے کے ذمہ دار ظہوراحمد نے کی ۔

You may also like

Leave a Comment