Home قومی خبریں حکومت نے بدلاقانون،تبلیغی جماعت یا میڈیا سرگرمی کےلیے او سی آئی کارڈ ہولڈرزکولینی ہوگی مرکزی حکومت سے اجازت

حکومت نے بدلاقانون،تبلیغی جماعت یا میڈیا سرگرمی کےلیے او سی آئی کارڈ ہولڈرزکولینی ہوگی مرکزی حکومت سے اجازت

by قندیل

نئی دہلی: تبلیغی جماعت کے کسی پروگرام یا میڈیا سرگرمی کے لیے جوبھی کوئی بھی او سی آئی کارڈ ہولڈر ہندوستان آتے ہیں، اب اس کے لیے مرکزی حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔ تارکین وطن ہندوستانی کارڈ (اوسی آئی) ہولڈر، اگر وہ ملک میں کسی مذہبی پروگرام (مشنری) ، تبلیغی یا میڈیا سرگرمیوں میں شامل ہونا چاہتاہے تو اب انہیں مرکزی حکومت سے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ او سی آئی کارڈ ہولڈر کسی بھی مقصد سے ہندوستان میں سفر کرنے کے لیے تاحیات ایک سے زیادہ انٹر پرمٹ ویزا حاصل کرنے کا حقدار ہوگا۔ تاہم تحقیق یا کسی مشنری یا تبلیغی یا میڈیا سے متعلق سرگرمیوں میں شامل ہونے کےلیے انہیں ہندوستانی سفارتخانے سے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔او سی آئی کارڈ ہولڈرز کو ہندوستان میں غیر ملکی سفارت خانے، غیر ملکی سرکاری تنظیموں یا ہندوستان میں غیر ملکی سفارت خانے میں ملازمت کرنے اور ایسی جگہ کا دورہ کرنے کے لیے انٹرنشپ لینے کےلیے خصوصی اجازت حاصل کرنی ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment