حکومت کو سچن،لتا منگیشکر سے حمایت میں ٹویٹ نہیں کرواناچاہیے:راج ٹھاکرے

نئی دہلی:پاپ گلوکارہ ریہانہ اور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھان برگ نے کسانوں کی حمایت کی ہے۔ جس کے بعد سچن تندولکر اور لتا منگیشکر سمیت مختلف مشہور شخصیات نے حکومت کے اس موقف کی حمایت میں ٹویٹ کیا۔ اس بارے میں سیاست میں شدت آگئی ہے۔ مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مودی سرکار کو نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ لتامنگیشکر اور سچن تندولکر جیسے بھارت رتن جیسے لوگوں کو استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہے۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ حکومت کو سچن تندولکر اور لتا منگیشکر جیسی بڑی شخصیات کو ان (حکومت) کے موقف کی حمایت میں ٹویٹ کرنے کے لیے نہیں کہنا چاہیے تھا اور ان کی ساکھ کو داؤ پر نہیں لگاناچاہیے۔ اس کام کے لیے اکشے کمار جیسے اداکار کافی ہیں۔