ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ سے 1-2 سے ہاری

آکلینڈ :
ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں پیر کو یہاں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستانی ٹیم نے دورے کے پہلے میچ میں 4-0 سے جیت درج کی تھی۔نیوزی لینڈ نے جارحانہ شروعات کی اور پہلے کوارٹر کے شروع میں ہی پنالٹی کارنر حاصل کیا جسے میگان ہل نے تیسرے منٹ میں گول میں تبدیل کیا۔نوجوان سلیمہ ٹے ٹے نے پہلے کوارٹر کے آخری لمحات میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے ہندوستان کو برابری دلائی۔ دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن کوئی بھی ٹیم اس دوران گول نہیں کر پائی۔ آخری 15 منٹ میں ہندوستان کی لاپرائی بھاری پڑی۔نیوزی لینڈ کو پنالٹی اسٹروک ملا جسے میگان ہل نے گول میں تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*