ہندوستانی ٹیم نے توڑا آسٹریلیائی ٹیم کا غرور،برسبین میں رقم کی تاریخ

برسبین:ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کا غرور توڑدیا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم کو غرور تھا کہ وہ 32 سال سے برسبین میں کبھی بھی میچ نہیں ہارا ہے اور نہ ہی وہ گابا گراؤنڈ میں ہندوستان کے خلاف ایک بھی میچ ہارا ہے ، لیکن اجنکیا رہانے کی قیادت والی ٹیم نے کنگاروٹیم کا غرورتوڑ دیا۔ ہندوستان نے چوتھا ٹیسٹ میچ 3 وکٹوں سے جیتا۔ اس میچ میں سب سے بڑے ہیرو رشبھ پنت رہے ، جنہوں نے چوتھی اننگز میں عمدہ بیٹنگ کی۔دراصل برسبین کا گابا گراؤنڈ آسٹریلیائی ٹیم کے لئے کسی قلعے سے کم نہیں تھا ، کیونکہ نے قرنطین کی وجہ سے جب کھلاڑیوں نے انکار کیاتھا تواس وقت سابق آسٹریلیائی کرکٹرز نے کہا تھاکہ ہندوستانی ٹیم برسبین میں کھیلنا نہیں چاہتی ہے۔ کیونکہ کنگاروٹیم کا ریکارڈ برسبین میں شاندار ہے۔ تاہم رہانے کی زیرقیادت ٹیم نے ثابت کردیا ہے کہ نوجوان ہندوستانی کھلاڑیوں کی ٹیم آسٹریلیا کو کہیں بھی شکست دے سکتی ہے۔اس سیریز کے بارے میں بات کریں تو ہندوستانی ٹیم پہلا میچ میں ہار گئی۔ ہندوستان دوسری اننگز میں 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوچکی تھی ، لیکن دوسرے میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیائی ٹیم کی بیٹنگ کو منہدم کردیا ۔ تیسرا میچ زخمی کھلاڑیوں نے ڈرا کیا جبکہ چوتھے میچ میں ہندوستان نے ایک بار پھر آسٹریلیا کو شکست دی۔ ہندوستانی ٹیم نے چوتھی اننگز میں 328 رنز کے ہدف کو حاصل کرکے تاریخ رقم کی اور آسٹریلیا میں مسلسل دو بار سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیائی کے پانچ بڑے میدانوں پر ہندوستان نے اب ہر میدان میں کم از کم ایک ٹیسٹ جیتا ہے۔ ایڈیلیڈ ، پرتھ ، یلبورن اور سڈنی کے بعد اب ہندوستان نے آسٹریلیائی ٹیم کو گاباگراؤنڈ میں شکست دے دی ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*