ہندوستانی ٹیم کا 2023 تک کا شیڈول جاری

نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اگلے دو سالوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے 2023 تک کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ وراٹ کوہلی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم اگلے 15 ماہ مسلسل کرکٹ کھیلے گی۔ اس کا آغاز انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ہوچکا ہے۔2021 سے 2023 کے درمیان تین ورلڈ کپ بھی کھیلا جائے گا۔ اس میں دو ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ ورلڈ کپ شامل ہے۔ ہندوستان اس سال ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ وہ 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرے گا ۔ وہیں آسٹریلیا 2022 ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس کا انعقاد پہلے 2020 میں ہونا طے تھا ، لیکن کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔
ہندوستانی ٹیم کا مکمل شیڈول :
اپریل سے مئی 2021 ء – انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل 2021)
جون سے جولائی 2021 ء – ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (جون)
ہندوستان بمقابلہ سری لنکا (3 ون ڈے ، 5 ٹی 20)
ایشیا کپ
جولائی 2021 ۔ ہندوستان بمقابلہ زمبابوے (3 ون ڈے)
جولائی سے ستمبر 2021 ء – ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ (5 ٹیسٹ)
اکتوبر 2021 ۔ ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (3 ون ڈے ، 5 ٹی 20)
اکتوبر سے نومبر 2021 ء – آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ
نومبر سے دسمبر 2021 ء- ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (2 ٹیسٹ ، 3 ٹی 20)
ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (3 ٹیسٹ ، 3 ٹی 20)
2022 میں ٹیم کا شیڈول:
جنوری سے مارچ 2022۔ ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز (3 ون ڈے ، 3 ٹی 20)
ہندوستان بمقابلہ سری لنکا (3 ٹیسٹ ، 3 ٹی 20)
اپریل سے مئی 2022 – انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل 2022)
جولائی سے اگست 2022- ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ (3 ون ڈے ، 3 ٹی 20)
ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز (3 ون ڈے ، 3 ٹی 20)
ستمبر 2022۔ ایشیا کپ
اکتوبر سے نومبر 2022 – آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ (آسٹریلیا)
نومبر سے دسمبر 2022- ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش (2 ٹیسٹ ، 3 ٹی 20)
ہندوستان بمقابلہ سری لنکا (5 ون ڈے)
2023- میں ٹیم کا شیڈول:
جنوری۔ ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (3 ون ڈے ، 3 ٹی 20)
فروری سے مارچ 2023 ء – ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا (4 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے ، 3 ٹی 20)

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*