ہندوستانی مسلمان ہونامیرے لیے باعثِ فخر:غلام نبی آزاد

نئی دہلی:راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد کی میعاد ختم ہونے والی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ ایک ہندوستانی مسلمان ہیں۔ کانگریس رہنمانے کہا کہ میں ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہوں جو کبھی پاکستان نہیں گیا۔سمجھاجاتاہے کہ اس طرح انھوں نے نریندرمودی اوراڈوانی کے پاکستان دورے پربھی طنزکیا۔انھوں نے کہا کہ جب میں آج وہاں کے حالات کے بارے میں پڑھتاہوں،تومجھے فخرہوتا ہے کہ ہم ہندوستانی مسلمان ہیں۔ آج اگر دنیا کے کسی بھی مسلمان کو فخر کرنا چاہیے تو ہندوستان کے مسلمان کو فخر کرنا چاہیے۔