تہران:ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ ماہ ہوئے تشدد کو لے کر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تلخ تبصرہ کیاہے۔خامنہ ای کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلم خطرے میں ہیں۔اس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ کابیان آیاہے۔جمعرات کوسپریم لیڈرخامنہ ای نے ٹویٹ کیاہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل دکھی ہیں۔حکومت ہند کو شدت پسند ہندوؤں اور ان کی پارٹیوں کو روکناچاہیے اوردنیا میں بھارت کو تنہا پڑنے سے روکنے کے لیے مسلمانوں کے قتل عام کو روکنا چاہیے۔خامنہ ای نے ٹویٹ کے ساتھ #IndianMuslimslnDanger استعمال بھی کیاہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے بھی تبصرہ کیاتھا۔
ہندوستان مسلمانوں کا قتل عام روکے:آیت اللہ خامنہ ای
previous post