Home قومی خبریں ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 86961 نئے کورونا کیسز،1130 ؍اموات

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 86961 نئے کورونا کیسز،1130 ؍اموات

by قندیل
کورونا کیسز ایک کروڑ سے متجاوز ،1.45 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق

نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے، وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران (اتوار کی صبح آٹھ سے پیر تک صبح آٹھ بجے تک) 86961نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 54878755 ہوگئی ہے۔ اس دوران 1130 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 87882 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایک دن میں 93356 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اب تک صحت یاب مریضوں کی کل تعداد 4396399 ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد متاثرہ افراد سے زیادہ ہے۔ ایسا مسلسل تیسرے دن ہوا جب متاثر ہ افراد سے زیادہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ صحت یابی کی شرح 80.11فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت کل ایکٹیوکیسز 18.28فیصد ہیں یعنی 1003299ہیں۔ اموات کی شرح 1.6فیصد کے ساتھ چل رہی ہے، جبکہ مثبت شرح 11.88فیصد ہے۔ یعنی جتنے بھی نمونوں کی جانچ کی جارہی ہیں ان میں سے 11.88 فیصد کیسز مثبت آرہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 731534 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ اب تک 64392594 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ صرف ستمبر کے مہینے میں انفیکشن کے 1866335 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں 1539272 مریض ٹھیک ہوئے ہیں، جبکہ 23413 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ 2 ستمبر سے لے کر اب تک روزانہ 1000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment