ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز میں 35فیصد اضافہ

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 72330 نئے کیسز ،459 اموات
نئی دہلی:
کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جمعرات کو کورونا کے نئے کیسز 35 فی صد اضافے کے ساتھ72.330 درج کیے گئے۔یہ اس سال کے نمایاں کیسز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر12221665 ہوگئی ہے۔ اس دوران 459 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جو گزشتہ کئی مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 162927 ہوگئی ہے۔ یہ تشویشناک ہے کہ اس بار لہر میں صحت یابی کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 382 افراد کورونا بیماری سے صحت یاب ہوگئے ہیں ، جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 11474683 ہوگئی ہے جس کی وجہ سے صحت یابی کی شرح 93.89 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت فعال کیسز 5 ہزار 84 ہزار 55 ہیں ۔ جو کل کیسز کا 4.78 فیصد ہے۔ حال ہی میں یہ 2 لاکھ سے نیچے پہنچ گیا تھا۔