ہندوستان میں کورونا کیسز 86 لاکھ سے متجاوز،مریضوں کی صحت یابی کی شرح 92.79 فیصد

ہندوستان میں کورونا کیسز 86 لاکھ سے متجاوز،مریضوں کی صحت یابی کی شرح 92.79 فیصد

نئی دہلی:ہندوستان میں کورونا کیسز 86 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں ۔ اس دوران 80.13 لاکھ افراد صحت ہونے کے بعد ملک میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح بڑھ کر 92.79 فیصد ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 44281 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کل کیسزبڑھ کر 8636011 ہو گئے۔اس دوران مزید 512 افراد کی ہلاکت کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 127571 ہوگئی۔ ملک میں زیرعلاج افراد کی تعداد اب پانچ لاکھ سے بھی کم ہے۔ مجموعی طور پر 494657 افراد زیر علاج ہیں، جو کل کیسز کا 5.73 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 8013783 افراد صحت یاب ہونے کے بعد ملک میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح بڑھ کر 92.79 فیصد ہوگئی۔ ہندوستان میں 7 اگست کو متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر کو 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی۔ اسی کے ساتھ ہی 16 ستمبر کو مجموعی طور پر 50 لاکھ، 28 ستمبر کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر کو 70 لاکھ اور 29 اکتوبر کو 80 لاکھ کو عبور کر گئی تھی۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق کورونا کے کل 120769151 نمونوں کا 10 نومبر تک ٹیسٹ کیا گیا تھا، جن میں 1153294 نمونوں کا منگل کو ٹیسٹ کیا گیا تھا۔