ہندوستان میں کورونا کیسز 86 لاکھ سے متجاوز،مریضوں کی صحت یابی کی شرح 92.79 فیصد

ہندوستان میں کورونا کیسز 58 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی:ہندوستان میں مسلسل پانچویں دن کورونا کے 90 ہزار سے کم نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ تاہم جمعہ کو کورونا وائرس کے کل کیسز 58 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 47 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں مریضوں کی بحالی کی شرح 81.74 فیصد ہے۔ وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میںکورونا کے 86052 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر 5818570 ہو گئی۔ اسی دوران گزشتہ24 گھنٹوں میںمزید 1141 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 92290 ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک 4756164 افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے مریضوں کی اموات کی شرح 1.59 فیصد ہے۔ان کے بقول ملک میں 970116 مریضوںکا علاج جاری ہے ، جو کل کیسز کا 16.67 فیصد ہے۔ہندوستان میںکورونا کیسز 7 اگست کو 20 لاکھ، 23 اگست کو 30 لاکھ، 5 ستمبر کو 40 لاکھ اور 16 ستمبر کو 50 لاکھ کو عبور کرچکے تھے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق ملک میں 24 ستمبر تک مجموعی طور پر 68928440 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی، جن میں جمعرات کو 1492409 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والے 1141 افراد میں سے مہاراشٹر سے سب سے زیادہ 459 افراد ہیں۔ ان کے علاوہ پنجاب سے 76، اتر پردیش سے 67، تمل ناڈو سے 66، کرناٹک سے 65، مغربی بنگال سے 62، آندھرا پردیش سے 45، مدھیہ پردیش سے 45 اور دہلی سے 36 افراد شامل تھے۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 92290 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میں سب سے زیادہ 34345 افراد مہاراشٹر سے ہیں۔ تمل ناڈو سے 9076، کرناٹک سے 8331، آندھرا پردیش سے 5558، دہلی سے 5123، مغربی بنگال سے 4606، گجرات سے 3381، پنجاب سے 3066 اور مدھیہ پردیش سے 2122 افراد شامل ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا سے مرنے والے 70 فیصد سے زیادہ مریض دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*