ہندوستان میں کورونا کیسز 86 لاکھ سے متجاوز،مریضوں کی صحت یابی کی شرح 92.79 فیصد

ہندوستان میں کورونا کیسز 53 لاکھ سے متجاوز،24 گھنٹوں میں 93337 نئے کیسز

نئی دہلی:ہندوستان سمیت دنیا بھر میں 180 سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اب تک 3.04 کروڑ سے زیادہ لوگ اس کے شکار ہو چکے ہیں۔ اس وائرس نے 9.51 لاکھ سے زیادہ متاثرہ افراد کی جانیں لی ہیں۔ یہاں تک کہ ہندوستان میں کورونا کیسز روزانہ بڑھ رہے ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونامریضوں کی تعداد 5308014 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں (جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ صبح آٹھ بجے تک) کورونا کے 93337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس دوران ملک میں 1247 کورونا مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں 95880 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ یہ ایک دن میں صحت یاب ہونے والے لوگوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ 4208431 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں اور اب تک 85619 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح کے بارے میں بات کریں تو اس میں معمولی اضافے کے بعد 79.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مثبت شرح 10.58 فیصد ہے۔ 18 ستمبر کو 881911 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 62454254 نمونے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ بحالی کے معاملے میں اب ہندوستان دنیا بھر کے ممالک میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک کی تقریبا تمام ریاستوں سے کورونا کے مریض آ رہے ہیں۔ ایسی بہت سی ریاستیں ہیں، جن کو اس وبا سے آزادی مل گئی تھی ، لیکن ریاست میں مہاجر مزدوروںکے داخلے کی وجہ سے وہ ایک بار پھر اس بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹراپہلے نمبر ہے۔ ملک میں ستمبر کے مہینے میں اب تک صرف 1686769 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 21150 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایکٹیوکیسز کی کل تعداد 1013964 ہے۔