Home قومی خبریں ہندوستان میں کورونا کیسز 45 لاکھ سے متجاوز

ہندوستان میں کورونا کیسز 45 لاکھ سے متجاوز

by قندیل
کورونا کیسز ایک کروڑ سے متجاوز ،1.45 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق

نئی دہلی:ایک دن میں ہندوستان میں کورونا کے 96551 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد جمعہ کو ملک میں انفیکشن کے کیسز45 لاکھ سے تجاوز کرگئے۔ وہیں مزید 1209 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 76271 ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ جمعہ تک ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔وزارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز بڑھ کر 4562414 ہو گئے ہیں۔ جبکہ 3542663 افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔اموات کی شرح کم ہوکر 1.67 فیصد اور مریضوں کی صحت یابی کی شرح 77.65 فیصد ہوگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت 943480 افراد کاکا علاج چل رہا ہے جو کہ کیسز کا 20.68 فیصد ہے۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق 10 ستمبر تک ملک میں کورونا کے 54097975 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے، جن میں سے 1163542 نمونے صرف جمعرات کو ہی جانچ کئے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مرنے والے 1209 افراد میں سے سب سے زیادہ مہاراشٹر سے 495 افراد ہیں۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے 129 ، اترپردیش کے 94، پنجاب کے 88، آندھرا پردیش کے 68، تمل ناڈو کے 64، مغربی بنگال کے 41، دہلی کے 28، ہریانہ کے 25، مدھیہ پردیش کے 21، آسام کے 18، چھتیس گڑھ کے 16، گجرات کے 15، راجستھان کے 14، جموں و کشمیر 13۔13، کیرالہ کے 12، اڑیشہ کے 11، بہار کے 10، گوا کے چھ، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ کے پانچ، منی پور کے چار، چندی گڑھ کے چار اور ہماچل پردیش کے تین اور لداخ اور میگھالیہ کے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment